کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کے خلاف موثر جدوجہد کے لیے آگاہی، بروقت تشخیص اور علاج تک رسائی بنیادی اہمیت رکھتی ہے، جبکہ خواتین کی صحت کا تحفظ حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ ہائوس سے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے ماہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ بیماری کی بروقت تشخیص سے علاج کے امکانات بہتر ہو سکتے ہیں، اس لیے خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنی صحت کو ترجیح دیں اور جسم میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں علامات کو نظر انداز کرنے کے بجائے مستند معالج سے رجوع کریں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے متعلق خوف، غلط فہمیوں اور سماجی جھجک کو دور کرنے کے لیے موثر آگاہی مہمات چلانا ضروری ہے تاکہ خواتین بلاخوف اپنی صحت کے مسائل پر بات کر سکیں اور بروقت طبی مشورہ حاصل کریں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والی خواتین تک بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی، اسکریننگ اور علاج کی سہولیات کی رسائی بہتر بنائی جائے تاکہ تمام خواتین کو بروقت تشخیص اور مناسب علاج کے مواقع میسر آ سکیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین کو خوف یا تنہائی کا شکار ہونے کے بجائے حوصلہ افزائی اور بھرپور سماجی تعاون فراہم کیا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں خاندانوں، طبی ماہرین، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کو اپنا مثر کردار ادا کرنا ہوگا۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آگاہی، بروقت تشخیص اور علاج تک رسائی خواتین کے لیے امید اور بہتر مستقبل کی بنیاد ہیں، جبکہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے بریسٹ کینسر کے خلاف موثر جدوجہد کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].