پشاور(جیو نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف درخواستوں پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل بینچ نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عدالت سے صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج معطل کرنے کی استدعا کی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک ہی دن میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ ہوا، اسی روز ایڈوائزری کونسل تشکیل پایا، 38 ڈپٹی کمشنر تبدیل ہوئے، ہمارے12 اراکین قومی اسمبلی اور 13 اراکین صوبائی اسمبلی اٹھائےگئے۔
اس موقع سلمان اکرم راجہ نے دلائل میں کہا کہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ نہیں کی جاسکتی۔
بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل کے دفتر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور درخواستوں پر سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].