اپوزیشن لیڈر مائنس نہیں ہورہے، عمران خان کا محمود خان اچکزئی پر مکمل اعتماد ہے: بیرسٹرگوہر

اپوزیشن لیڈر مائنس نہیں ہورہے، عمران خان کا محمود خان اچکزئی پر مکمل اعتماد ہے: بیرسٹرگوہر
اسلام آباد(جیو نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کوئی مائنس نہیں ہورہے، بانی پی ٹی آئی کا محمود خان اچکزئی پر مکمل اعتماد ہے، ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں کہ ہم اپوزیشن لیڈرکو مانتے ہیں یا نہیں، بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ مانتے ہیں اور اس پر آگے بڑھیں گے۔ بیرسٹرگوہر نے کہا ہمارے ہاں سب لوگ آکر اظہار رائے اور بات کرتے ہیں، پارٹی کوئی فیصلہ کرے تو اسے سب تسلیم کرتے ہیں، اپوزیشن لیڈرکا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے صوایدید تھی اور انہوں نے فیصلہ کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا محموداچکزئی اور علامہ ناصر عباس لیڈر ہیں، پارٹی ان کی رہنمائی میں آگے بڑھے، بانی پی ٹی آئی نے مجھے ہدایات دی، انہی کو ہم تسلیم اور عمل کررہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر بولے کسی بھی اپوزیشن لیڈر کی کوئی تضحیک نہیں ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی صوابدید پرسب چل رہا ہے،اگرمائنس ہونا ہوتا تو ہوچکے ہوتے، بانی پی ٹی آئی مائنس نہیں ہوسکتے، اس وقت 90 فیصد قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے،یہ پارٹی کے اندرونی معاملات ہیں، اسپیکر سے 10 گرفتارپارلیمنٹیرین کےپروڈکشن آرڈرکے حوالے سے بات کی، ہم نے اسپیکرکو کہا ہےکہ ہمارے ممبران اسمبلی کو گرفتارکیا گیا ہے، ہمارے ممبر اسمبلی عادل بازئی اورچوہدری امتیاز کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.