ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری
کوئٹہ(خ ن)وزیراعلی بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت ڈی سی آفس کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔کھلی کچہری میں تمام انتظامی افسران سمیت گیس، واپڈا، صفا کوئٹہ، پولیس، ٹریفک پولیس، میٹروپولیٹن کارپوریشن، نادرا، پی ڈی ایم اے، محکمہ صحت، تعلیم، واسا، پی ایچ ای، ایریگیشن، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔شہریوں نے گیس، بجلی، لوکل و ڈومیسائل، ریونیو، نادرا اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے موقع پر حل ہونے والے مسائل کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے، جبکہ دیگر شکایات کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا، سرکاری محکموں تک شہریوں کی رسائی آسان بنانا اور ان کے مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے، غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے، اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی اور اقدامات کو مزید مثر بنایا جائے گا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.