کوئٹہ (خ ن)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ چشمہ پل کی تعمیراتی کام میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ ممکن بنایا جا سکے انہوں نے واضح کیا کہ پل کی تعمیر میں معیار اور مٹیریل کے استعمال پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ حکام اس منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کوئیٹہ شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں جن میں چمن پھاٹک تا کوئلہ پھاٹک فیز ٹو اور زیر تعمیر چشمہ پل کے دورے کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور منصوبے کی پیش رفت تکمیل کے مراحل اور درپیش مسائل کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بریفنگ حاصل کی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ سپرنٹنڈنگ انجینئر کوئیٹہ محمد وسیم حیدر ایگزیکٹو انجینئر روڈز کچلاک زون قاضی ثناء اللہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے دورے کے دوران سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے صوبائی وزیر کو منصوبے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی آبادی سے متعلق امور اور بعض تکنیکی مسائل کے باعث تعمیراتی کام میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تاہم ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ پل کی تعمیر کا کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور اسے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ چشمہ پل کی تعمیر علاقے کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی پل کی تکمیل سے نہ صرف مقامی آبادی کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات ملے گی بلکہ اس راستے سے گزرنے والے مسافروں کو بھی سہولت میسر آئے گی انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور ان کی مشکلات کا ازالہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور دسمبر تک اس منصوبے کو ہر صورت مکمل کیا جائے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعمیراتی مٹیریل کے معیار فنی تقاضوں اور مقررہ معیارِ تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ پل پائیدار محفوظ اور طویل عرصے تک عوام کے لیے قابلِ استعمال رہے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں محکمہ کے آفیسران کو بھی ہدایات دیں کہ وہ فیلڈ پر جاکر ان منصوبوں کا جائزہ لیں تاکہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی تعمیر میں مذید بہتری آئے انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بنیادی ذمہ داری عوام کو معیاری بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے اس لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات یقینی بنائیں۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].