پشاور(جیو نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمارا صوبہ معدنیات سےمالامال ہے اور ہم ان وسائل سے فائدہ اٹھائیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پرکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، صفائی مہم شروع کی ہے اور صوبے کوصاف وستھرا بناناہے۔
انہوں نے کہا کہ اضاخیل گودام میں گندم کےحوالے سےمجھے رپورٹ مل گئی ہے، جو بھی غلط ہوا، اس کی سزا ذمہ دار بھگتیں گے۔
گورنر کے پی کا کہنا تھاکہ ہماراصوبہ تیل،گیس، معدنیات، تمباکو، بجلی اور دیگر وسائل سے مالامال ہے، صوبے کی خوشحالی کیلئے ہم ان وسائل سے فائدہ اٹھائیں گے، ہم سب سے پہلے اپنےصوبے اور لوگوں کا تحفظ کریں گے، اس کے بعد ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے معاہدےکریں گے، ہم تنقید برائےاصلاح برداشت کریں گے، سب کچھ ٹھیک ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ہم وہ لوگ نہیں کہ انتشار کےجلسے اور احتجاج کریں، جب ان لوگوں کا طوطا افغانستان میں ہو تو وہ کس طرح ان کےخلاف کارروائی کریں گے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].