کوئٹہ(خ ن) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حیات خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی بلوچستان کے عوام کو صحت،تعلیم اور سفر کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں گزشتہ اڑھائی سال کے دوران بلوچستان میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کے باعث عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملی ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حیات خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور ہدایات کی روشنی میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ”صحت دہلیز“ ایپ متعاف کروائی گئی ہے جس سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں بیٹھے عوام کوا پنے گھر بیٹھے چوبیس گھنٹے مفت طبی مشاورت حاصل کررہے ہیں جبکہ دارالحکومت کوئٹہ میں جدید سہولیات سے آراستہ ٹراما سینٹر کی تعمیر اور دور دراز علاقوں میں فعال سینکڑوں ہسپتالوں کو فعال کرکے وہاں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور جدید نظام کے ذریعے ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے اسکے علاوہ مریضوں کو دوسرے صوبوں کے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کیلئے ائیر ایمبولینس سروس شروع کی گئی ہے جس سے عوام بھر پور استفادہ کررہے ہیں۔حیات خان اچکزئی نے کہا کہ سفر کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے گرین بس سروس اور جناح پیپلز ٹرین سروس شروع کی گئی جس سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں عوام مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے دوردراز علاقوں میں قائم اسکولوں کو فعال کرکے وہاں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی گئی ہے اسکے علاوہ اسکولوں میں جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور حکومت نے سکولوں سے باہر لاکھوں بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایاہے جس کا سہرا وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے اورانہیں سہولیات کی فراہمی کا تہیہ کررکھا ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].