ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا ہے کہ موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا، مصطفیٰ کمال

ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا ہے کہ موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا، مصطفیٰ کمال
کراچی(جیو نیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا ہے کہ موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دنیا لائف اسٹائل میڈیسن کی طرف جاچکی لیکن ہمیں بیماری سے پہلے بچاؤ کی جانب جانا ہوگا، صحت کی اصلاح حکومت اکیلے نہیں کرسکتی، نجی شعبہ اور جامعات ساتھ دیں، علاج معالجہ نہیں، احتیاط پر سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں مسلسل اضافے سے صحت کا نظام دباؤ کا شکار ہے، اسپتالوں کی تعداد بڑھانا اکیلا حل نہیں، مریضوں کی تعداد کم کرنا ہوگی، ملک کا صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، سالانہ 11 ہزار مائیں دورانِ زچگی جان کی بازی ہار جاتی ہیں اور روزانہ 1300 بچوں کی اموات تشویشناک ہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ انتظامی یونٹس اور نظامِ حکمرانی پر ملک میں سنجیدہ مکالمہ جاری ہے، ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا ہے کہ موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.