آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان میں مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان میں مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا
اسلام آباد(جیو نیوز)آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان میں مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا ہے۔ ورلڈ بینک نے پاکستان کی ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ 2026 کی اقتصادی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اور مالی سال 26-2025 میں بنیادی مہنگائی کی اوسط شرح شہری علاقوں میں 7.4 فیصد رہی جب کہ مجموعی مالیاتی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 2 اعشاریہ 6 فیصد رہ گیا۔ رپورٹ کے مطابق فروری سے جون 2026 کے دوران پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 36 فیصد اضافہ ہوا، ہائی اسپیڈ ڈیزل 31 فیصد مہنگا ہوا، ایل پی جی کی قیمت میں تقریباً 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا۔ ورلڈ بینک کے مطابق رواں سال مہنگائی 8 اعشاریہ 2 فیصدکو چھو سکتی ہے۔ اس سے پہلے آئی ایم ایف نے بھی رواں مالی سال میں مہنگائی 10 فیصد تک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ مہنگائی کی بنیادی وجہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں سے پیدا مشرق وسطیٰ کشیدگی ہے۔ جنگ نے تیل کی ترسیل روک کر اس کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ مہنگے تیل اور مہنگے نقل و حمل کے باعث اجناس کی قیمتیں انتہائی بلندی کو چھونے لگی ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.