کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی کابینہ مرکزی عہدیداران پارلیمانی پارٹی نیشنل لائرز فورم اور پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مشترکہ ہنگامی اجلاس زیر صدارت پارٹی کے قائم مقام صوبائی صدر جمال الدین رشتیا منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی بے بنیاد من گھڑت مقدمے میں گرفتاری اور اس کے محرکات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ مقدمے کے مدعی نے عدالت کے روبرو بیان حلفی جمع کر کے اصغر خان اچکزئی اور ان کے خاندان کی اس کیس سے متعلق الزامات کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا اس کے باوجود اصغر خان اچکزئی کی ضمانت منسوخ کرکے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جسے کئی سوالات جنم لیتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی اور اصغر خان اچکزئی کی قانونی ٹیم اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے اجلاس میں کہا گیا کہ اصغر خان اچکزئی ایک معتبر سیاسی رہنما ہیں جو ہمیشہ قبائلی عصبیت سے بالاتر ہوکر پرامن سیاسی جد وجہد اور وطن میں امن وآشتی کے قیام کیلئے خدمات سر انجام دیتے چلے آرہے ہیں وہ صوبے میں لاقانونیت کے خاتمے اور پشتون بلوچ سمیت تمام محکوم اقوام کے حقوق کے حصول کے لیے ایک توانا آواز ہے ان کی سیاسی جدوجہد عوامی حقوق جمہوریت اور آئین و قانون کی بالادستی سے وابستہ ہے عوامی نیشنل پارٹی کا مؤقف ہے کہ سیاسی آوازوں کو ایسے اقدامات کے ذریعے خاموش نہیں کرایا جا سکتا اجلاس میں اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری سے متعلق تمام حقائق اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی اس معاملے کی قانونی حیثیت کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے گی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی اس معاملے اور صوبے کے حالات پر دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطے کرے گی انہیں حقائق سے آگاہ اور مشاورت کے ذریعے آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا عوامی نیشنل پارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ جمہوری سیاسی اور قانونی جدوجہد کے ذریعے اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کے حقوق کے تحفظ آئین و قانون کی بالادستی اور محکوم اقوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہید وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی 16ویں برسی اور شہید ڈیورنڈ اسد خان اچکزئی کی چھٹی برسی کے حوالے سے چمن میں عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا جائیگا جس کی موجودہ ملکی سیاسی صورتحال صوبے کے مخدوش حالات پر گہرے اور دور رس اثرات مرتب ہوں گے جلسہ عام میں عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی صوبائی اور پارلیمانی قیادت شرکت کرے گی اجلاس میں ضلعی و تحصیل ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی گئیں کہ وہ شہدا وطن کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام کی کامیابی کیلئے تیاریاں تیز تر کردیں
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].