پشین میں دفعہ 144 نافذ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرنے کی ہدایت

پشین میں دفعہ 144 نافذ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرنے کی ہدایت
کوئٹہ(خ ن)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کی زیر صدارت ضلع پشین میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی (پی اے سی)اصغر ترین، اراکین صوبائی اسمبلی سید ظفر آغا اور اسفندیار کاکڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، کمشنر پشین ڈویژن، ڈی آئی جی پشین، ڈی پی او اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پشین کے قبائلی عمائدین اور علما کرام بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران حکام نے وزیر داخلہ کو ضلع پشین میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ پشین سمیت صوبے بھر میں عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کے تحفظ اور علاقے میں امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ ضلع پشین میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پشین سمیت دیگر علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.