کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر محکمہ کموڈیٹی مینجمنٹ و بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین حاجی نور محمددمڑ نے کہاہے کہ عوام کے مسائل کا حل، ان کی داد رسی اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،عوام کی خدمت، مسائل کا حل اور علاقے کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کوسول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر وفود کے مسائل نہایت توجہ، خلوص اور ہمدردی کے ساتھ سنے اس موقع پر صوبائی وزیر نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کو فوری، موثر اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے حاجی نور محمد خان دومڑ نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل، ان کی داد رسی اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے درمیان موجود رہیں، ان کی مشکلات کو سنیں اور ان کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کریں، کیونکہ حقیقی خدمتِ خلق کا تقاضا یہی ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل میں سنجیدگی اور خلوص کا مظاہرہ کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت، مسائل کا حل اور علاقے کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اس موقع پر پی ایس موسی کاکڑ، عرفان خان دومڑ اور کمال صاحب بھی موجود تھے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].