بلوچستان اسمبلی نے پشین میں یونیورسٹی کے قیام سے متعلق قرارداد منظور کر لی

بلوچستان اسمبلی نے پشین میں یونیورسٹی کے قیام سے متعلق قرارداد منظور کر لی
کوئٹہ(دی باغوان)بلوچستان اسمبلی نے پشین میں بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دینے سے متعلق قرارداد منظور کر لی۔پیر کے روز بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی اصغر علی ترین نے قرارداد ایوان میں پیش کی، قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ پشین بلوچستان کا گنجان اور اہم ضلع ہے جہاں یونیورسٹی آف بلوچستان کے سب کیمپس سے محدود سہولیات کے ساتھ ہزراوں طلباء وطالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں پشین کی آبادی10لاکھ نفوس پر مشتمل ہیں لیکن مکمل یونیورسٹی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء وطالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے کوئٹہ اور صوبے کے دیگر شہروں کا رخ کرناپڑتاہے جس کی وجہ سے غریب طلباء وطالبات وسائل نہ ہونے کی بناء پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں ۔یہ ایوان سفارش کرتاہے کہ پشین میں موجودہ بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دینے اور اس کے مطلوبہ فنڈز اور اسٹاف کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ پشین کے طلباء طالبات بھی اعلیٰ تعلیم سے مستفید ہوسکے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.