ٹرمپ نے ایران پر نئے اور فوری مشترکہ حملےکی اسرائیلی درخواست مسترد کردی

ٹرمپ نے ایران پر نئے اور فوری مشترکہ حملےکی اسرائیلی درخواست مسترد کردی
واشنگٹن(جیو نیوز)سی این این کے مطابق 2 امریکی حکام اور اسرائیلی سکیورٹی کے ایک ذریعے نے بتایا ہےکہ نیتن یاہو ایران کے خلاف نئے حملےکرنے کے لیے مسلسل زور دے رہے ہیں، اسرائیل نے ایران پر نئے اور فوری حملوں کے لیے امریکا کو آمادہ کرنےکے لیے پچھلے پورے ہفتے امریکی حکام کے ساتھ لابنگ کی ، لیکن صدر ٹرمپ اور دیگر سینئر امریکی حکام اس پر راضی نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے یہ کہہ کر اسرائیل کی بات ٹال دی کہ وہ ابھی انتظار کریں، یقیناً وہ بہت جلد ایران کے خلاف مشترکہ آپریشن کے لیے رضامند ہوجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ نئے حملوں کے لیے امریکا کے راضی نہ ہونےکی ایک وجہ اسرائیلی آرمی چیف کا سامنے آنے خدشہ تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران پر نیا حملہ اسرائیل کے انتخابات ملتوی کراسکتا ہے، تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس دعوےکو جعلی خبر قرار دیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل نے امریکا کا نئے حملوں کے لیے تیار نہ ہونا مجبوراً قبول کیا، کیوں کہ اسرائیل کو خدشہ ہےکہ اگر حوثیوں نے اپنے میزائلوں کا رخ اسرائیل کی طرف موڑ دیا تو اسے لامحالہ اپنے دفاع کے لیے امریکا کی ضرورت پڑےگی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.