اسلام آباد(جیو نیوز)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور برینٹ خام تیل کی قیمت 1.63 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 114.82 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔
دوسری جانب ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمتوں میں بھی 2 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 101.19 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔
تیل کی قیمتوں میں کمی کا یہ رجحان ایک ایسے وقت میں دیکھا جارہا ہےجب امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑنے کے سنگین خطرات کے پیشِ نظر، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں مکہ معاہدے کے رکن ممالک اور ایرانی حکام کے درمیان تہران میں اہم بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].