مولانا فضل الرحمان کی اپنی سیاست ہے اور ہماری اپنی، عوامی مسائل پر پارلیمنٹ کے اندر ہم متحد ہیں: بیرسٹرگوہر

مولانا فضل الرحمان کی اپنی سیاست ہے اور ہماری اپنی، عوامی مسائل پر پارلیمنٹ کے اندر ہم متحد ہیں: بیرسٹرگوہر
اسلام آباد(جیو نیوز)اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد چاہ رہے تھے وہ ہمارے ساتھ نہیں آئے، مولانا فضل الرحمان اور ہماری اپنی اپنی جماعت ہے، مولانا فضل الرحمان کی اپنی سیاست ہے اور ہماری اپنی ہے، عوامی مسائل پر پارلیمنٹ کے اندر ہم متحد ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جہاں تک وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا تعلق ہے تو سہیل آفریدی ہمارے وزیر اعلیٰ ہیں، یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے، سہیل افریدی ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا رہیں گے۔ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا اعتماد حاصل ہے،پی ٹی آئی اراکین وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیےکسی بھی نامزدگی سے متعلق کوئی اجلاس نہ بلائیں، اس معاملے سے متعلق کوئی ایجنڈا یا کسی بحث و مباحثے میں حصہ لینے سےگریز کریں. ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کسی کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ وزیراعلیٰ کے عہدے کےلیےکسی متبادل امیدوار کو نامزدکرے، بانی پی ٹی آئی کے فیصلے حتمی ہیں، پارٹی کے تمام اراکین ان کے پابند ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.