کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے قلعہ سیف اللہ کے جنکشن چوک کے قریب نوابزادہ سکندر خان جوگیزئی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوابزادہ سکندر خان جوگیزئی ایک پرامن، باوقار اور قبائلی روایات کے امین شخصیت ہیں، انہیں نشانہ بنانا نہایت افسوسناک اور قابلِ تشویش عمل ہے۔صوبائی امیر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پہلے ہی بدامنی اور مختلف مسائل سے دوچار ہے، ایسے واقعات صوبے کے امن، قبائلی ہم آہنگی اور باہمی اعتماد کو نقصان پہنچاتے ہیں، انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور نوابزادہ سکندر خان جوگیزئی سمیت تمام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، بلوچستان کے قبائلی عمائدین اور پرامن شخصیات کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].