اسلام آباد(جیو نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی سے ایک ملاقات تو ہوگئی ہے، خان صاحب کی صحت اور کیسز سےمتعلق کچھ ہدایات ملی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، پوری قوم کو تشویش ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے، ارکان اسمبلی، کارکنوں اور سپورٹرز کو اٹھانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور علاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے اور انکی بہنوں کو فوری رہا کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں18 اگست کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی درخواست بھی کی ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].