صدر آصف علی زرداری نے کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ، ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

صدر آصف علی زرداری نے کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ، ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ
لاہور(اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال، اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ وزیراعظم نے صدر مملکت کو اپنے دورہ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں اپنی شرکت کے بارے میں بتایا۔ ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناللہ، اور رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف موجود تھے

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.