پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026ء میں 60 سے زائد ممالک کی شرکت، 13 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ، وفاقی وزیر اطلاعات

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026ء میں 60 سے زائد ممالک کی شرکت، 13 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ، وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد۔ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026ء کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، فورم میں 60 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فورم کے دوران سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم اعلانات کیے گئے جبکہ 13 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر نیشنل منرلز ڈیٹا سینٹر اور جی ایس پی جیوپورٹل کا بھی افتتاح کیا گیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ پیش رفت پاکستان کی معدنیاتی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے اور ملک میں معدنی وسائل کی مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.