اماراتی شہری تنصیبات پر ایرانی حملے بلاجواز اور ناقابلِ قبول ہیں: فرانسیسی صدر

اماراتی شہری تنصیبات پر ایرانی حملے بلاجواز اور ناقابلِ قبول ہیں: فرانسیسی صدر
فرانس(بی بی سی)فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انھیں بلاجواز اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ فرانسیسی صدر کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب امارات نے اعلان کیا کہ امریکہ اسرائیل جنگ میں ایران کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کے نافذ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اسے میزائلوں اور ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ صدر میکخواں نے منگل کے روز ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’امارات کی شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملے کسی بھی طور قابلِ قبول نہیں۔‘ انھوں نے امارات اور خطے کے اتحادی ممالک کی اپنے علاقوں کے دفاع کے لیے فرانس کی حمایت کا اعادہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے اپنے بیان میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور استحکام کی بحالی کے لیے آزاد بحری آمدورفت ناگزیر ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.