اسلام آباد(جیو نیوز)اگر آپ واٹس ایپ میں متعدد گروپس کے ممبر ہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر ہے۔
میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے گروپس چیٹس کے لیے 4 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
ان فیچرز کا مقصد گروپ چیٹس کو زیادہ بہتر بنانا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچرز آنے والے ہفتوں میں دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
ان میں سے ایک فیچر میسجز پن سے متعلق ہے۔
ابھی جب کسی گروپ چیٹ میں ایک میسج کو پن کیا جاتا ہے تو وہ زیادہ سے زیادہ 30 دن بعد ایکسپائر ہو جاتا ہے۔
مگر اب اس فیچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
اب اگر گروپ ممبرز کی جانب سے کسی میسج کو پن کیا جائے گا تو وہ مستقل طور پر وہاں رہ سکے گا اور ایکسپائر نہیں ہوگا۔
اس کے لیے نو ایکسپائری آپشن کو پن میسج فیچر کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
دوسرا فیچر کسی گروپ کا حال ہی میں حصہ بننے والے صارفین سے جڑا ہے۔
اس فیچر کے تحت گروپ کے صارفین حالیہ گروپ میسج ہسٹری کو نئے فرد کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔
اسے ہسٹری شیئرنگ کا نام دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ آپشنل فیچر ہے جبکہ ٹرانسفر کیے جانے والے میسجز کو بدستور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔
تیسرا فیچر گروپ اسٹیٹس کا ہے اور اب صارفین کسی مخصوص گروپ میں تصاویر یا اپ ڈیٹس کو اسٹیٹس کی شکل میں شیئر کرسکیں گے۔
گروپ میں موجود افراد اس اسٹیٹس کو دیکھ کر ری ایکٹ کرسکیں گے جبکہ یہ اسٹیٹس 24 گھنٹوں بعد خودکار طور پر غائب ہو جائے گا۔
واٹس ایپ نے بتایا کہ یہ اسٹیٹس صرف متعلقہ گروپ کے افراد کو ہی نظر آئے گا اور یہ انفرادی جنرل اسٹیٹس سے مختلف ہوگا۔
چوتھا فیچر گروپ چیٹس کے صارفین کے لیے زیادہ اہم ہے۔
کمپنی کی جانب سے کسی گروپ کے ان ریڈ (unread) میسجز کے لیے ایک فلٹر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس فلٹر میں صارفین ایسے میسجز کو اسکرول کیے بغیر دیکھ سکیں گے جن میں انہیں مینشن کیا جائے گا یا ان کے کسی میسج پر براہ راست ریپلائی کیا گیا ہوگا۔
یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے زیادہ کارآمد ہوگا جو بیشتر گروپس کو میوٹ رکھتے ہیں یا ان کے میسجز دیکھتے نہیں۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].