بلوچستان پولیس میں تقرر و تبادلے

بلوچستان پولیس میں تقرر و تبادلے
بلوچستان پولیس میں تقرریاں وتبادلے کردئیے گئے ۔سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمانڈنٹ بی سی کوئٹہ پرویز خان عمرانی کو ڈی آئی جی سبی تعینات کیا جبکہ ان کے پیش رو ڈی آئی جی سبی برکت حیسن کھوسہ کو ڈی آئی جی انٹرنل اکانٹبلیٹی بیورو بلوچستان کوئٹہ تعینات کیا، ڈی آئی جی ھائی وے پٹرولنگ بلوچستان کوئٹہ ایاز احمد بلوچ کو ڈی آئی جی کوہ سیلمان تعینات کیا، ڈی آئی جی انٹرنل اکانٹبلیٹی بیورو بلوچستان کوئٹہ سہیل خالد کو ڈی آئی جی ھائی وے پٹرولنگ بلوچستان کویٹہ تعینات کیا، ایس ایس پی آپریشنز اسپیشل برانچ کوئٹہ شہلا قریشی کو ایکٹنگ ڈپٹی کمانڈنٹ بی سی کوئٹہ تعینات ، ایس ایس پی سبی شاہ نواز کو سی پی او کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ، جبکہ اے آئی جی آپریشنز سی پی او کوئٹہ نوید عالم کو ایس ایس پی پشین تعینات کیا، اے آئی جی سیکورٹی سی پی او کوئٹہ ڈاکٹر محمد سمیع ملک کو اے آئی جی آپریشن سی پی او کوئٹہ تعینات کیا ایس پی صحبت پور عبد الحمید کو ایس ایس پی سبی تعینات کیا، پی ایس او ٹو آئی جی پی بلوچستان اعتزاز عارف کو ایس پی چمن تعینات کیا، تعیناتی کے منتظر سی پی او کوئٹہ محمد علی کاسی کو ایس ایس پی آپریشنز اسپیشل برانچ کوئٹہ تعینات کیا اور ایس ڈی پی او تمپ عبد الستار کوایس پی برشوار تعینات کر دیا گیا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.