اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈاکٹر جلال فیض اور رومانہ گل کاکڑ کی ملاقات

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈاکٹر جلال فیض اور رومانہ گل کاکڑ کی ملاقات
اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام ڈاکٹرجلال فیض اور رومانہ گل کاکڑ نے ملاقات کی ۔وفد نے اسپیکر کوصوبے میں جاری اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔انہوںنے اسپیکر کو مستحق اور کمزور طبقات کے لیے جاری پروگرامز سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بے نظیر کفالت پروگرام، نشونما پروگرام، تعلیمی وظائف، رجسٹریشن و تصدیق، شکایات کے ازالے اور دور دراز علاقوں میں سروس ڈیلیوری سے متعلق اقدامات شامل تھے۔اس موقع پر اسپیکر نے پروگرام کی کوریج، مستحق خاندانوں کی سہولت، شفاف رجسٹریشن، خواتین کی رسائی اور شکایات کے نظام سے متعلق سوالات کیے، جن کے وفد نے جوابات دیے۔اسپیکر عبدالخالق خان اچکزئی نے بی آئی ایس پی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام کم آمدنی والے گھرانوں اور کمزور طبقات کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے سروس ڈیلیوری اور شفافیت مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈائریکٹر جنرلز نے اسپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی صوبے میں سروس ڈیلیوری اور عوامی رسائی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.