وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان نے ہمیشہ بے مثال قربانیاں دیں،حاجی ولی محمد نورزئی

وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان نے ہمیشہ بے مثال قربانیاں دیں،حاجی ولی محمد نورزئی
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکنِ صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی نے مارکہ حق کی کامیابی کو قومی وحدت، جرات اور استقامت کی علامت قرار دیتے ہوئے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان نے ہمیشہ بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں پوری قوم قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں عسکری قیادت نے غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابلِ فخر ہیں اور قوم کو اپنی بہادر افواج پر مکمل اعتماد ہے۔حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا کہ مارکہ حق اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ متحد کھڑی ہے اور ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے استحکام اور عوام کے روشن مستقبل کے لیے سیاسی و عسکری قیادت کا باہمی تعاون ناگزیر ہے اور اتحاد و یکجہتی ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کا واحد راستہ ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.