چیف سیکرٹری کی زیرصدارت بلوچستان سلیکشن بورڈ24محکموں کے 96ایجنڈے زیر غور

چیف سیکرٹری کی زیرصدارت بلوچستان سلیکشن بورڈ24محکموں کے 96ایجنڈے زیر غور
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 24 محکموں کے 96 ایجنڈے شامل تھے۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے آفیسرز کو مختلف گریڈ میں ترقی کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں محکمہ زراعت، ایکسائز، کالجز، کلچر، صحت، کالجز، لائیو اسٹاک، سوشل ویلفیئر، سکولز، پی ایچ ای، سی اینڈ ڈبلیو، انرجی، فشریز و دیگر محکموں کے 1357 آفیسران کو پی بی ایس 19گریڈ سے 20، 18 سے 19, 17 سے 18گریڈ اور 16 سے 17 میں ترقی کی سفارش کی گئی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.