پاکستان سے 207 پروازوں کے ذریعے 52 ہزار 195 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئےسرکاری حج کوٹے کا 44 فیصد مکمل ہو چکا ہے پاکستان حج مشن کے 1090 اہلکار فیلڈ میں متحرک ہیں اب تک 135 پروازیں مدینہ منورہ اور 72 پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر لینڈ کر چکی ہیں پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 12 ہزار 111 پاکستانی عازمین بھی سعودی عرب پہنچ گئے 85 فیصد سرکاری عازمین مکہ مکرمہ جبکہ 15 فیصد مدینہ منورہ میں مقیم ہیں خدمات کے لیے 652 خدام الحجاج، 255 طبی عملہ اور 183 مذہبی امور کے اہلکار تعینات ہیں مکہ مکرمہ میں 791، مدینہ میں 280 اور جدہ میں 19 اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں حرمین شریفین آمد و رفت کے لیے 230 بسیں فعال ہیں، ٹرانسپورٹ پلان مکمل طور پر فعال ہے.
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].