ایران اور امریکہ کے مذاکرات کو مزید وقت درکار ہے: قطر

ایران اور امریکہ کے مذاکرات کو مزید وقت درکار ہے: قطر
قطر(بی بی سی)قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید وقت کی ضرورت ہے۔ ماجد الانصاری نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ہم پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، جس نے فریقین کو ایک جگہ لانے اور حل تلاش کرنے میں سنجیدگی دکھائی ہے، اور ہمارا ماننا ہے کہ اس عمل کو مزید وقت درکار ہے۔‘ گذشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انھوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے رہنماؤں کی درخواست پر ایران پر منگل کو کیے جانے والے ممکنہ حملے کو منسوخ کر دیا ہے۔ ان کے مطابق، ان تینوں ممالک کے رہنما سمجھتے ہیں کہ ایسا معاہدہ ممکن ہے جو امریکہ اور خطے کے دیگر ممالک سب کے لیے ’قابل قبول‘ ہو۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.