ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرصدارت عیدالاضحی کے انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کااجلاس

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرصدارت عیدالاضحی کے انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کااجلاس
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت جمعرات کوعیدالاضحی کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے اہم ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر میں صفائی، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صحت و صفائی اور قربانی کے جانوروں سے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پولیس، پی ڈی ایم اے، محکمہ صحت، ٹریفک پولیس، صفا کوئٹہ، ایگریکلچر، لائیو اسٹاک، ایجوکیشن سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے اداروں کی جانب سے عیدالاضحی کے انتظامات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے صفا کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں آلائشیں اور فضلہ جمع کرنے کے خصوصی پوائنٹس قائم کرے جبکہ گلی محلوں اور شاہراہوں میں صفائی کے عمل کو مزید مثر اور یقینی بنایا جائے۔انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کو ہدایت دی کہ تمام مویشی منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر حفاظتی اسپرے اور جراثیم کش اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ جانوروں میں بیماریوں کی روک تھام اور عوام کی صحت کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔اجلاس میں سیکیورٹی، ٹریفک روانی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مثر رابطہ اور مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے دوران شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ادارے متحرک رہیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.