ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا انسداد گدا گری مہم کے تحت کارروائی ،9کم عمر گداگربچے تحویل میں لیکر محکمہ سوشل ویلفیئر کے حوالے

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا انسداد گدا گری مہم کے تحت کارروائی ،9کم عمر گداگربچے تحویل میں لیکر محکمہ سوشل ویلفیئر کے حوالے
کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں، جن میں یوفون چوک، سرینا چوک، انسکمب روڈ اور میزان چوک شامل ہیں، میں انسدادِ گداگری مہم کے تحت کارروائی کی۔اس کارروائی کے دوران کم عمر 9 گداگر بچوں کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر کے حوالے کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے شہر میں منظم گداگری کی روک تھام اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مثر رابطہ کاری کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر شہر میں گداگروں کی تعداد میں اضافہ اور بچوں سے بھیک مانگنے والوں کے خلاف سخت قانونی کار و عمل میں لائی جائے گی اور شہر میں کم عمر گداگر بچوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لاکر انہیں بھی تحویل میں لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کدگری ایک لعنت ہے جس کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام اکائیوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہم اس معاشرے اور شہر کو گداگروں سے پاک کرے۔کیونکہ ان کی وجہ سے چوریوں میں اضافہ اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.