اپر ڈیرہ بگٹی میں ویکسینیشن و حاضری مہم تیز، ڈی ایچ او ڈاکٹروکیل شیرانی کا5 غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم

اپر ڈیرہ بگٹی میں ویکسینیشن و حاضری مہم تیز، ڈی ایچ او ڈاکٹروکیل شیرانی کا5 غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر وکیل شیرانی نے کہا ہے کہ گھر گھر صحت کا پیغام پہنچانا اور ہر بچے تک ویکسین کی فراہمی محکمہ صحت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام اور محکمہ صحت کے عملے پر زور دیا کہ وہ مل کر بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ بنانے، صحت عامہ سے متعلق آگاہی پھیلانے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں دور دراز علاقوں میں بھی ویکسینیشن اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں تاکہ بچوں کو موذی امراض سے بچایا جاسکے اور عوام کو بروقت طبی سہولیات میسر آئیں۔دریں اثنا کلی بشکن اپر ڈیرہ بگٹی میں علاقائی ہسپتال کے دورے کے موقع پر پانچ ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے متعلقہ ملازمین کی آئندہ ماہ کی تنخواہیں بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عملے نے اپنے علاقوں میں قائم صحت مراکز میں حاضری یقینی نہ بنائی تو محکمہ صحت مزید سخت کارروائی کرتے ہوئے ملازمت سے برطرفی پر بھی مجبور ہوگا۔ڈاکٹر وکیل شیرانی نے امید ظاہر کی کہ تمام ملازمین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.