کوئٹہ کے نواحی علاقوں نوحصار اور پنجپائی میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،9دہشتگرد ہلاک 4 اہلکار شہید 6زخمی

کوئٹہ کے نواحی علاقوں نوحصار اور پنجپائی میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،9دہشتگرد ہلاک 4 اہلکار شہید 6زخمی
معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہاہے کہ سی ٹی ڈی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی علاقوں نوحصار اور پنجپائی میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 9 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے ہیں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی ادارے اور حکومت کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ بابر یوسفزئی کے مطابق کسی کو بھی بلوچستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام شہداء کے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور اپنے بہادر شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں۔زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.