بیجنگ۔ (اے پی پی):چین نےانٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے لیے نیا تجرباتی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ سیٹلائٹ جنوب مغربی صوبے سیچوان میں واقع ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سےاتوار کی صبح 2 بجکر 7 منٹ (بیجنگ وقت)پر لانگ مارچ-2ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اپنے طے شدہ مدار میں داخل ہو ا ۔یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر تکنیکی تجربات اور تصدیقی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا جس میں موبائل فونز کی سیٹلائٹس کے ساتھ براہِ راست براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی اور زمینی و خلائی نیٹ ورک کے مربوط نظام کی ٹیکنالوجی شامل ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].