تاریخ میں پہلی بار دنیا میں مسلسل 6 روز تک اوسط درجہ حرارت کو صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
18 سے 23 نومبر کے دوران درجہ حرارت میں اس اضافے کو ریکارڈ کیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق
یہ عرصہ اتنا زیادہ نہیں تھا کہ اسے 2015 کے پیرس معاہدے کے طے کردہ ہدف کا حصول ناممکن ہوگیا ہے کیونکہ یہ معاہدے طویل المدتی اوسط درجہ حرارسے متعلق ہے۔
اس کے باوجود عالمی سطح پر روزانہ کا اوسط درجہ حرارت 6 دن تک 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہنے کو ماہرین نے انتباہ قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ 2015 کے پیرس معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا۔
مگر ایسا اس وقت تصور کیا جائے گا جب ایک یا 2 سال کی بجائے پوری ایک دہائی کا درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.5 ڈگری زیادہ ہو۔
23 نومبر کو صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں عالمی اوسط درجہ حرارت میں 2.24 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ کسی ایک دن سب سے زیادہ درجہ حرارت کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔
یورپی موسمیاتی ادارے کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کے ڈیٹا نے اس نئے ریکارڈ کی تصدیق کی۔
اس سے قبل نومبر 2023 اور فروری 2024 میں صرف 2 بار روزانہ درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر گیا تھا، مگر اس کا دورانیہ اتنا طویل نہیں تھا۔
ماہرین کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجوہات میں انسانوں کی جانب سے روایتی ایندھن کو جلانا اور غیر معمولی طور پر مضبوط ایل نینو کی موجودگی ہے جو اپنے عروج کے قریب پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے کہ ایل نینو ایک ایسا موسمیاتی رجحان ہے جس کے نتیجے میں بحرالکاہل کے پانی کا بڑا حصہ معمول سے کہیں زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور زمین کے مجموعی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ ایک انتباہ ہے کہ اگر روایتی ایندھن کے استعمال میں کمی نہیں لائی گئی تو مستقبل کیا کچھ ہوسکتا ہے۔
اس سے قبل ایک دن میں سب سے زیادہ اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ 2023 میں بنا تھا جب 2.06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].