امریکی فوج کا کویت میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے والے ایران کے دو بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکی فوج کا کویت میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے والے ایران کے دو بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ
بی بی سی کے مطابق یو ایس سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ رات 11 بجے، امریکی افواج نے کویت میں تعینات امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے ایران کے دو بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے روک لیا۔ ایکس پر جاری بیان میں سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں کو فوری طور پر ناکام بنا دیا گیا اور کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یو ایس سینٹرل کمانڈ چوکس ہے اور ایران کی جارحیت سے اپنی افواج کا تحفظ کرتے ہوئے جنگ بندی کی برقرار رکھنے میں تعاون جاری رکھے گی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.