وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا وعدہ پورا کر دیا، اب صوبائی حکومتیں عوامی ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں: جمال شاہ کاکڑ

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا وعدہ پورا کر دیا، اب صوبائی حکومتیں عوامی ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں: جمال شاہ کاکڑ
پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام سے کیا گیا ایک اہم وعدہ پورا کیا ہے، جو کہ معاشی دباؤ کے شکار عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔اب یہ ذمہ داری صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اس فیصلے کے ثمرات کو براہ راست عوام تک پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ صرف عوامی ریلیف کا باعث بنی ہے بلکہ اس سے مہنگائی کی مجموعی شرح میں بھی کمی آنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ذمہ داری صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اس فیصلے کے ثمرات کو براہ راست عوام تک پہنچائیں۔جمال شاہ کاکڑ نے زور دیا کہ تمام صوبائی حکومتیں فوری طور پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کریں، مارکیٹ مانیٹرنگ کا نظام سخت کریں اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف حاصل ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان عوامی مشکلات کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، تاہم ان اقدامات کے اثرات اسی وقت مکمل طور پر ظاہر ہوں گے جب صوبائی سطح پر بھی انتظامی ادارے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں گے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.