زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، دو ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہید

زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، دو ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہید
کوئٹہ(دی باغوان)ضلع زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں دہشت گردوں کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 9 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ایس پی زیارت قدوس دہوار کے مطابق حملہ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او مانگی محمد حسین، ایس ایچ او کواس صحبت خان اور دیگر سات پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات سے دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا، جس کے دوران پولیس کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں ضروری کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.