امریکی حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ مفاہمت کے بعض حصے ’غیر مؤثر‘ ہو گئے: ایران

امریکی حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ مفاہمت کے بعض حصے ’غیر مؤثر‘ ہو گئے: ایران
تہران (بی بی سی)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ پر مفاہمتی یادداشت کی ’کھلی خلاف ورزی‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے تیل کی فروخت پر پابندیوں کی بحالی، ایران پر امریکی حملے اور لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جاری کارروائیوں کے باعث ’جنگ کے خاتمے سے متعلق مفاہمت کے اہم اور بنیادی حصے غیر مؤثر ہو گئے ہیں۔‘ ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنی ’سالمیت، قومی خود مختاری اور قومی سلامتی‘ کے دفاع سے گریز نہیں کرے گا۔ عراقچی نے اُن خلیجی ممالک کے لیے بھی ایک انتباہ جاری کیا جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران پر حملے کیے گئے تو تہران اس جگہ کو نشانہ بنائے گا جہاں سے حملے کیے گئے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.