نیٹو اتحادیوں کا نئے میزائل منصوبے کے لیے 50 ارب ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان

نیٹو اتحادیوں کا نئے میزائل منصوبے کے لیے 50 ارب ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان
لندن(بی بی سی)برطانیہ سمیت 12 ممالک آئندہ 10 برس کے دوران یورپ کے دفاع کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک نئے میزائل منصوبے پر 50 ارب ڈالرز سے زیادہ رقم خرچ کرنے جا رہے ہیں۔ اس میزائل کو نیٹو کا جدید ترین ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد تقریباً 300 کلومیٹر دور تک اہداف کو انتہائی درستی سے نشانہ بنانا ہے، جبکہ مستقبل میں اس کی مار کرنے کی حد تقریباً دو ہزار کلومیٹر تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ حال ہی میں مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والے برطانوی وزیر اعظم سر کیئر سٹامر نے کہا کہ برطانیہ کی قیادت میں شروع کیا جانے والا یہ منصوبہ ’یورپی اتحادیوں کو متحد رکھنے اور آنے والے برسوں میں نیٹو کو محفوظ بنانے میں مدد دے گا۔‘

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.