اسلام آباد(دی باغوان)عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم چھوٹی قومیتوں کے لوگ جب ملک ٹوٹا تو شیخ مجیب سے پاکستان جوڑنے کی بات کر رہے تھے ایک لوکل کونسلر سے لیکر قومی اسمبلی تک وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں بلوچستان میں دو دھرنے چل رہے ہیں لاشیں سامنے پڑی ہیں عجیب و غریب قوت ہے کبھی فتنہ الخوارج کبھی فتنہ الہند کا نام دیا جاتا ہےوسائل لوٹنے کے لئے دہشتگردی پیدا کی جاتی ہے،آئین پاکستان کا حلیہ محکوم عوام کے وسائل تک پہنچنے کے لئے بگاڑا جا رہا ہے،آج بلوچستان کے موجودہ مسائل پر کہیں بات نہیں کر سکتے،بلوچستان کی واحد اسمبلی ہے جہاں سب کے سب ایک پیج پر ہیں،بجٹ سے لیکر قانون سازی تک بلوچستان اسمبلی سچ ایک پیچ پر ہیں،ڈپٹی کمشنر کے لئے اضلاع میں ایک ایک ارب روپے رکھے گئے،بلوچستان اسمبلی میں دہشتگردی اور جرائم پر بات نہیں ہو سکتی،دس جولائی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا کہ افغانوں کو یہاں سے نکالنا ہے،ایک شریف افغان یہاں کاروبار یا روزگار نہیں کر سکتا،پورا ہلمند اس وقت بلوچستان میں بیٹھا ہے اور افہیم کی فصل والوں کو پشت پناہی دی گئی ہے،
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].