سپین: جنگلاتی آگ میں 11 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

سپین: جنگلاتی آگ میں 11 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
اندلوسیا(بی بی سی)سپین کے جنوبی علاقے اندلوسیا میں لگنے والی ہولناک جنگلاتی آگ کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک جبکہ 19 دیگر لاپتا ہو گئے ہیں۔ اندلوسیا کے علاقائی صدر خوانما مورینو نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چار افراد برطانوی شہری ہو سکتے ہیں۔ یہ آگ صوبہ المیریا کے علاقے لوس گایاردوس کے قریب بھڑکی، جہاں حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ایک بجلی کی تار گرنے کے باعث آگ لگی، جو بعد ازاں قریبی جنگلاتی علاقے تک پھیل گئی۔ حکام کے مطابق 11 افراد کی لاشیں بیدار نامی چھوٹے گاؤں اور اس کے اطراف سے ملی ہیں، جو لوس گایاردوس کے قریب واقع ہے۔ اندلوسیا کے وزیر صحت و ہنگامی امور انتونیو سانز نے کہا کہ آگ غیر معمولی طور پر تیزی سے پھیلی اور صورتحال انتہائی پیچیدہ رہی۔ ان کے بقول زیادہ تر یا تمام ہلاک ہونے والے افراد غیر ملکی شہری ہو سکتے ہیں۔ سانز کے مطابق چار افراد ایک گاڑی میں پھنسے ہوئے پائے گئے، جبکہ دیگر متاثرین مختلف مقامات پر ملے جہاں وہ بظاہر آگ سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑی میں موجود چار افراد کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ’برطانوی نژاد‘ تھے کیونکہ گاڑی کا سٹیئرنگ دائیں جانب تھا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.