ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
تہران(بی بی سی)امریکہ کی ایران کے جنوبی علاقوں پر نئے حملوں کے اعلان کے تقریباً ایک گھنٹے بعد پاسدارانِ انقلاب نے بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ بی بی سی فارسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے منگل کی شب جاری ہونے والے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیک وقت میزائل اور ڈرون کارروائی کے دوران ’بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر دشمن کے بحری جہازوں اور طیاروں کے لیے اسلحہ اور پرزہ جات ذخیرہ کرنے والے کئی گودام تباہ کر دیے گئے۔‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس کے علاوہ کویت میں علی السالم ایئر بیس پر اس مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں دشمن کے ایم کیو-9 ڈرونز تعینات تھے۔ اس حملے کے کے نتیجے میں متعدد ڈرونز تباہ ہو گئے یا انھیں نقصان پہنچا ہے۔‘

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.