تہران(بی بی سی)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے مُلک کے جنوبی شہر اہواز میں فضائی دفاعی نظام نے ایک امریکی ’ایم کیو نائن‘ ڈرون مار گرایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ’یہ ڈرون پاسدارانِ انقلاب کی ایرو سپیس فورس کے جدید فضائی دفاعی نظام نے، جو ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت کام کرتا ہے نے نشانہ بنایا۔‘
ایرانی ذرائع ابلاغ نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں فضائی دفاعی نظام کو ایک فضائی ہدف پر حملہ کرتے ہوئے دکھانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تاہم ایسی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان میں تباہ ہونے والے ڈرون کا ملبہ دکھایا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اس دعوے پر تاحال کوئی ردِعمل یا باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].