عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کر گئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کر گئی
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور خطے میں امریکی اہداف پر ایرانی حملوں کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بی بی سی فارسی کے مطابق جمعے کی صبح ایشیائی منڈیوں میں برینٹ نارتھ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے کے بعد 101 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی دوران ابوظہبی کے مربان خام تیل کی قیمت بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جمعے کہ صبح مربان خام تیل کی قیمت 107.20 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور توانائی کی رسد سے متعلق خدشات کے باعث عالمی تیل منڈیوں میں قیمتوں پر دباؤ بڑھا ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.