ملک بھر میں 4ہزار843 انٹیلی جنس آپریشنز جبکہ بلوچستان میں 31 ہزار 80 انٹیلی جنس آپریشنز کیے گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ملک بھر میں 4ہزار843 انٹیلی جنس آپریشنز جبکہ بلوچستان میں 31 ہزار 80 انٹیلی جنس آپریشنز کیے گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مجموعی طور پر 40 ہزار 348 انٹیلی جنس آپریشنز کیے گئے، مجموعی طور پر 2 ہزار 84 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، بلوچستان میں 31 ہزار 80 انٹیلی جنس آپریشنز کیے گئے، رواں سال 28 خودکش حملے ہوئے، بیشتر حملہ آور افغانی تھے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی نسبت مارے گئے دہشتگردوں کا تناسب 2.5 فیصد ہے، دہشتگردوں سے اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، دہشتگرد ہتھیار ڈالیں یا پھر ہم انہیں ختم کردیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ٹانک اور کراچی واقعات میں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے تھا، افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کو سپورٹ کررہی ہے، کیا ہم ہارڈ اسٹیٹ ہیں؟ نہیں، بلوچستان کے حوالے سے جان بوجھ کر منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ آئین، قانون کے مطابق تمام معاملات بلا تفریق چلائیں گے تو یہ ہارڈ اسٹیٹ ہوگی، بلوچستان کے حوالے سے جان بوجھ کر منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست ہے تو سیاست ہے، ریاست ہے تو جان اور نام ہے، بلوچستان کا مسئلہ وہاں کے سردار اور ایلیٹ ہیں، سردار چاہتے ہیں 1000 ارب کے بجٹ میں حصہ ملے لیکن نہیں دیں گے، سردار کہتے ہیں ہمیں حصہ نہیں دو گے تو دہشتگردی کروائیں گے، کئی سردار دہشتگردی میں براہ راست ملوث ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.