’دوسری عالمی جنگ جیسے حملوں‘ کی دھمکی اور محمد بن سلمان کی ’تشویش‘: امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران پر حملے ’مؤخر‘ کر دیے

’دوسری عالمی جنگ جیسے حملوں‘ کی دھمکی اور محمد بن سلمان کی ’تشویش‘: امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران پر حملے ’مؤخر‘ کر دیے
واشنگٹن (بی بی سی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُنھوں نے ایران کے خلاف حملے مؤخر کر دیے ہیں، بشرطیکہ اس کے ساتھ ’تیزی سے‘ معاہدہ طے پا جائے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اُنھیں ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک نے کسی بھی حملے کو روکنے کے لیے کہا ہے کیونکہ معاہدے کے ’طریقہ کار‘ پر اتفاق کیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ کے کسی ملک کا نام نہیں لیا گیا، لیکن اسی دوران سعودی عرب کے خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے بتایا کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر کو ٹیلی فون کر کے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ اطلاعات تھیں کہ امریکہ اور اسرائیل ایران پر نئے اور شدید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’امریکہ ایران کے خلاف ایسی فوجی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار تھا، جس کی شدت، طاقت اور عسکری صلاحیت دوسری عالمی جنگ کے بعد کبھی نہیں دیکھی گئی۔‘

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.