تہران(بی بی سی)ایرانی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ ایران کے لیے ہر خطرہ حقیقی ہے اور اس کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایکس پر اپنے بیان میں وزیرِ دفاع ماجد ابن رضا کا کہنا تھا کہ ’دشمن کے حالیہ بیانات نفسیاتی کارروائیوں اور کمپیوٹیشنل جنگ کے تناظر میں دیئے گئے ہیں، ہمارے نقطہ نظر سے، کوئی بھی خطرہ ایک حقیقی اور اہم خطرہ ہے۔‘
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نہ تو حیران ہیں اور نہ ہی غیر فعال، ہم خطرے کو اپنی تیاریوں کو آگے بڑھانے اور اپنی طاقت کو بڑھانے کے لیے بنیاد کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].