ایران امریکی ’مہم جوئی‘ کا منھ توڑ جواب دے گا، عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک وزیر خارجہ سے گفتگو میں پیغام

ایران امریکی ’مہم جوئی‘ کا منھ توڑ جواب دے گا، عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک وزیر خارجہ سے گفتگو میں پیغام
تہران(بی بی سی)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سنیچر کے روز ترکی کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے آرمی چیف سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطوں میں امریکہ کو کسی بھی ’مہم جوئی‘ سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ایران کسی بھی جارحیت کا ’فیصلہ کن جواب‘ دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔‘ ایرانی حکومت کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’عباس سراقچی نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں خطے کی تازہ صورتحال اور امریکہ کی مبینہ عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں کے نتائج پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔‘ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عباس عراقچی نے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے الگ گفتگو میں بھی کہا کہ ’امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کسی بھی ’جارحیت‘ یا اس میں خطے کے کسی ملک کی شرکت کا ایران بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔‘

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.