دوحہ(بی بی سی)قطر کا کہنا ہے کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع کے سفارتی حل کی تلاش کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم اس کے مطابق آئندہ دنوں میں براہِ راست مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ ’ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ تمام فریقین کے ساتھ ثالثوں کی کوششیں جاری ہیں۔‘
انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مذاکرات کی توجہ ’ایک مختصر مدتی حل پر ہے جو بات چیت کی بحالی اور مجموعی ثالثی کے عمل میں واپسی میں مدد دے گا۔‘
قطر پاکستان کے ساتھ مل کر ایران اور امریکہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].