کوئٹہ (خ ن)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشمیری عوام پر مظالم کا سلسلہ بند کرنا چاہیے جبکہ عالمی برادری کو بھی صورتحال کا نوٹس لینا ہوگا۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، یومِ استحصال کشمیر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].